سچن تندولکر بھی منموہن سنگھ کی موت پر ہوئے غمگین، محمد شامی نے بتایا دور اندیش و عظیم لیڈر

مایہ ناز سابق کرکٹر سچن تندولکر نے ’ایکس‘ پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا کہ ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کا انتقال ہندوستان کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ ہمارے ملک کے لیے ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘‘

منموہن سنگھ، تصویر @RahulGandhi

منموہن سنگھ، تصویر @RahulGandhi

user

ہندوستان کے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر ہندوستان کا ہر طبقہ غمگین دکھائی دے رہا ہے۔ مایہ ناز سابق کرکٹر سچن تندولکر اور موجودہ مایہ ناز تیز گیندباز محمد شامی نے بھی ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال کو ملک کے لیے بڑا خسارہ قرار دیا ہے۔ آج ان دونوں ہی شخصیات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آنجہانی سابق وزیر اعظم کے تئیں اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کا انتقال 92 سال کی عمر میں 26 دسمبر کی شب راجدھانی دہلی واقع ایمس میں ہوا۔ ان کے پسماندگان میں بیوی گرشرن کور اور 3 بیٹیاں ہیں۔ آج صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی سمیت برسراقتدار و حزب اختلاف طبقہ کے سرکردہ لیڈران نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کا آخری دیدار کیا اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

سچن تندولکر نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ہے کہ ’’ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کا انتقال ہندوستان کے لیے ایک بڑا خسارہ ہے۔ ہمارے ملک کے لیے ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال پر اظہارِ غم کرتے ہوئے میری دعائیں ان کے اہل خانہ اور احباب کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘

دوسری طرف محمد شامی نے بھی تعزیتی پیغام کے لیے ’ایکس‘ کا استعمال کیا ہے۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’وہ (ڈاکٹر منموہن سنگھ) ایک سچے، دور اندیش اور عظیم لیڈر تھے۔ ہندوستان کی ترقی اور ان کی قیادت میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے کنبہ اور احباب کے تئیں میری گہری ہمدردی۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *