سابق وزیر اعظم منموہن کو حکومت مشیر محمد علی شبیر کا خراج 

نظام آباد:27/ ڈسمبر (اردو لیکس)سابقہ وزیر اعظم و سینئر کانگریس قائد منموہن سنگھ کے دیہانت پر تلنگانہ حکومتی مشیر مسٹر محمد علی شبیر نے تعزیت پیش کرتے ہوئے کانگریس قائدین کے ہمراہ دو منٹ کا سوگ منایا اور منموہن سنگھ کی پورٹریٹ پر گلہائے عقیدت پیش کئے۔

 

اس موقع پر حکومتی مشیر محمد علی شبیر نے کہا کہ منموہن سنگھ کا دیہانت ملک کیلئے نہ قابل تلافی نقصان ہے۔ بحیثیت وزیر اعظم منموہن سنگھ اور مسرز سونیا گاندھی نے تلنگانہ ریاست کے قیام میں اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ نے ملک ہی نہیں دنیا کے دیگر ممالک کیلئے معاشی بحران کے پیش نظر ان کے مشوروں کے ذریعہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا۔

 

منموہن سنگھ 2004 ء تا 2014 ء تک ملک کے وزیر اعظم رہے۔ وزیر اعظم پنڈت نہرو، اندرا گاندھی اور نریندر مودی کے بعد طویل عرصہ تک ملک کے وزیر اعظم کے عہدہ پر فائز رہے۷۔ اس طرح منموہن سنگھ 33 سلوں تک رکن پارلیما ن رہے اور 1991 رکن راجیہ سبھا تھے انہوں نے 1996 تا 1991 ء تک مرکزی وزیر فینانس بھی رہے ان کے دور میں ملک کی جی ڈی پی 10.2 فیصد ریکارڈ کی گئی

 

۔پچھڑے طبقات کیلئے 27 فیصد تحفظات مختص کئے گئے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *