نظام آباد:27/ ڈسمبر (اردو لیکس)سلطان ہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 813 ویں عرسہ شریف کے موقع پر تلنگانہ ریاستی اُردو اکیڈیمی مسٹر طاہر بن حمدان نے درگاہ شریف پہنچ کر عقیدت و احترام کے ساتھ چادر کا نذرانہ پیش کی اس موقع پر سجادہ نشین اجمیر شریف جناب سید غیاث الدین چشتی ملاقات کی جس پر انہوں نے طاہر بن حمدان کی دستاربندی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر کانگریس قائدین آکولہ سرینواس، سابقہ اگریکلچر کمیٹی چیرمین،گنگاریڈی ضلع جنرل سکریٹری، وجئے پال ریڈی، ڈی سی سی ڈیلیگیٹ بھی موجود تھے۔