ٹریفک چالانات پر کوئی چھوٹ نہیں۔ ڈسکاؤنٹ کا فرضی پیغام وائرل کرنے پر قانونی کارروائی کا انتباہ

ٹریفک ای چالان پر رعایت کے جعلی پیغامات کی وضاحت: تلنگانہ پولیس

 

حیدرآباد، 23 دسمبر: پی وشوا پرساد، آئی پی ایس ایڈیشنل کمشنر آف پولیس‌ٹریفک حیدرآباد‌کے بموجب ٹریفک ای چالان پر رعایت کے حوالے سے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمس پر گردش کرنے والے پیغامات فرضی ہیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ اس طرح کے تمام دعوے گمراہ کن اور دھوکہ دہی پر مبنی ہیں۔

 

 

پولیس کے مطابق زیر التوا ٹریفک ای چالان پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جا رہی ہے۔ اس طرح کے فرضی دعوے عوام کو گمراہ کرنے اور دھوکہ دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔ تلنگانہ پولیس نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اعلانات صرف تصدیق شدہ پلیٹ فارمس کے ذریعہ کیے جاتے ہیں جن میں ویب سائٹس [https://echallan.tspolice.gov.in/publicview/](https://echallan.tspolice.gov.in/publicview/) اور پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس شامل ہیں۔

 

پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ فرضی پیغامات کو شیئر یا فارورڈ کرنا غیر ضروری افواہوں کو جنم دے سکتا ہے اور یہ ایک قابل سزا جرم ہے۔  زیر التوا ای چالان کے بارے میں کسی بھی شبہ یا وضاحت کے لیے شہری درج ذیل ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

**040-27852772 اور 27852721**

مزید معلومات کے لیے مذکورہ ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

 

پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ ان فرضی پیغامات پر دھیان نہ دیں اور ایسی گمراہ کن معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *