چیف منسٹر ریونت ریڈی نے فلم انڈسٹری کے مسائل کی یکسوئی کے لئے کابینی سب کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے تلگو فلم انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لیے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج حیدرآباد میں کمانڈ کنٹرول سینٹر میں فلم انڈسٹری کے مشہور شخصیات کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر چیف منسٹر نے کہا کہ وہ بہت جلد کابینہ سب کمیٹی قائم کریں گے تاکہ ٹالی ووڈ کے مسائل کو حل کیا جا سکے۔ اس کمیٹی میں حکومت کی طرف سے دو وزراء اور انڈسٹری کے دو پروڈیوسرز شامل ہوں گے۔ ریونت ریڈی نے بتایا کہ سب کمیٹی کی سفارشات کے مطابق مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے انڈسٹری کے اراکین کو بھی اپنی کمیٹی بنانے کی تجویز دی۔ چیف منسٹر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں فلم انڈسٹری کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ کابینہ سب کمیٹی فلم انڈسٹری سے متعلق مختلف مسائل کا جائزہ لے گی اور رپورٹ تیار کرے گی جس میں انڈسٹری کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات، اضافی شو چلانے کے لیے رہنمائی اور ٹکٹ کے نرخوں میں اضافے پر تجاویز شامل ہوں گی۔
یہ رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی اور اس کے مطابق ریاستی حکومت کارروائی کرے گی۔