نئی دہلی: ہندوستانی اور عالمی تاریخ میں 26 دسمبر کے چند اہم واقعات اس طرح ہے-
1530۔مغل بادشاہ بابر کا آگرہ کے قریب دھول پور علاقے میں انتقال ہوا۔
1666۔سکھ مذہب کے گرو گووند سنگھ کی پیدائش ہوئی۔
1748۔فرانس اور آسٹریا نے جنوبی ہالینڈ سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے۔
1825 روس میں شاہی حکومت سے ناخوش فوجی افسران نے بغاوت کا آغاز کیا۔
1831۔شاعر ہنری لیوس ویوین ڈیروجيو کا کلکتہ (کولکتہ) میں انتقال ہوا۔
1862 امریکہ میں 38 قبائلیوں کو پھانسی دی گئی۔
1893 جدید چین کے بانی ماؤ تسے تنگ کا جنم ہوا۔
1898میری اور پیری کیوری نے ریڈیم ایجاد کیا۔
1904۔دہلی سے ممبئی کے درمیان ملک کی پہلی كراس کنٹری موٹر کار ریلی کا افتتاح ہوا۔
1906۔دنیا کی پہلی فیچر فلم ’دی اسٹوری آف کیلی گینگ‘کا آسٹریلیا میں پریمیئر ہوا۔
1908۔امریکہ کے جیک جانس کناڈا کے ٹومی برنس کو ہراکر عالمی ہیوی ویٹ خطاب جیتنے والے پہلے سیاہ فام باکسر بنے۔
1925۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا قیام عمل میں آیا۔
1933 سوویت ادیب اور لیڈر اناتولے لونچاسکی کا انتقال ہوا۔
1933 ایف ایم ریڈیو کا پیٹنٹ کرایا گیا۔
1943۔دوسری عالمی جنگ میں برطانوی جنگی جہازوں نے نارتھ کیپ میں جرمنی کے جنگی جہاز اسکارن ہورسٹ کو ڈبودیا۔
1972۔امریکہ کے 33 ویں صدر ہیری ٹرومین کا انتقال ہوا۔
1976 نیپال کی کمیونسٹ پارٹی (مارکسی لینن) کا قیام عمل میں آیا۔
1977۔سوویت یونین نے مشرقی قزاخ علاقے میں ایٹمی تجربہ کیا ۔
1978۔سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو جیل سے رہا کیا گیا۔
1991 سوویت یونین کو باقاعدہ توڑ دیا گیا۔
1996 جنوبی کوریا کی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال شروع ہوئی۔
1997 ۔نوین پٹنائک نے بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی بنیاد رکھی۔
1999 سابق صدر شنکردیال شرما کاانتقال۔
2002۔ایران نے سزائے موت کے لئے سنگسار کرنے کے طریقے کو ختم کیا۔
2003۔جنوبی ایران کے بام شہر میں6.8 شدت کے زلزلے کی وجہ سے 31 ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔
2004۔شمالی سماترا میں9.3 کی شدت والے زلزلہ کی وجہ سے آئے سونامی طوفان سے انڈونیشیا، ملائشیا، تھائی لینڈ، سری لنکا اور ہندستان میں تقریباً2 لاکھ 30 ہزار افراد ہلاک اور 43 ہزار سے زائد لاپتہ ہوگئے۔
2006 ۔شین وارن نے بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹ لے کر تاریخ رقم کی۔
2012۔چین میں بیجنگ اور گوانگجھو کے درمیان دنیا کے سب سے طویل ہائی سپیڈ ریلوے کی شروعات ہوئی۔