غیبت کی وجہ سے معاشرہ میں فتنہ و فساد اورآپس میں بد گمانیاں پھیلتی ہیں: مولانا عرفان قاسمی

دَور حاضر میں غیبت وہ اخلاقی برائی جس نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہ دوسروں کی پیٹھ پیچھے برائی کرنے کا گنا ہ ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

اسلام میں غیبت و چغل خوری کی سخت مذمت کی ہے،آج کل ہمارے معاشرہ میں غیبت ،بد گوئی اور چغل خوری ایک محبوب مشغلہ بن گیا ہے ۔جہاں دو چار افراد جمع ہوئے بس ایک دوسرے کی برائی شروع ہو گئی اور ذرا برابر احساس نہیں ہوتا کہ زبان کی اس برق رفتاری اور شعلہ افشانی پر کوئی باز پرس بھی کرنے والا ہے کہ نہیں ہے۔

دَور حاضر میں وہ اخلاقی برائی جس نے پورے معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے وہ دوسروں کی پیٹھ پیچھے برائی کرنے کا گنا ہ ہے ،یہ برائی بلا شبہ ایک ناسور ہے جس کی وجہ سے معاشرہ میں فتنہ و فساد اور آپسی جھگڑے اور بد گمانیاں پھیلتی ہیں ۔ ان زریں خیالات کا اظہارحضرت مولانا محمد عرفان صاحب قاسمی نے جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام ممبئ کی کھوکھا بازار مسجد میں منعقدہ جلسہ سیر ۃالنبی صلی اللہ علیہ وسلم اور اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا-

مولانا عرفان قاسمی نے اپنےمفصل خطاب   میں وَیْلٌ لِّكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِ: کی روشنی میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ غیبت تو بہر حال گناہ ہے، اور مومن کی شان ہے کہ ہر چھوٹے اور بڑے گنا ہ سے اپنے آپ کو محفوظ رکھے یہی وجہ ہے کہ گناہ آدمی کو ولایت و بزرگی سے بہت دور کر دیتا ہے اور ایسا شخص اللہ  کی دوستی کی خوشبو سے محروم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مسلمانوں کے معاشرتی حالات میں سدھار و اصلاح کے لئےجمعیۃ علماء مہا راشٹر اصلاح معاشرہ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس پروگرام میں علاقے کے علماء ،ائمہ مساجد سمیت حاجی امتیاز بھوئراصاحب ،مفتی محمد طہ قاسمی صاحب ،مولانا محمد اشفاق قاسمی صاحب ( استاذ جامعہ معراج العلوم چیتا کیمپ ) و دیگر شریک تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *