گجرات: اوکھا بندرگاہ پر افسوسناک حادثہ، کرین سے کچل کر 3 مزدور جاں بحق

نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ سمندر میں کنوئیں کا کام چل رہا تھا، اس کی بنیاد بنانے کے لیے اسٹیل اور کنکریٹ کے بلاک لگائے جا رہے تھے، اسے اٹھاتے وقت حادثہ پیش آیا۔

<div class="paragraphs"><p>موت علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>موت علامتی تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

موت علامتی تصویر/ سوشل میڈیا

user

گجرات کے دوارکا ضلع واقع اوکھا بندرگاہ پر آج اس وقت دردناک حادثہ پیش آیا جب جیٹی تعمیر والے مقام پر اچانک کرین گر گیا۔ اس حادثہ میں کچلنے سے 3 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ 2 مزدوروں کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی تھی، جبکہ تیسرے مزدور اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ مہلوکین کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھی بھیج دیا گیا ہے۔

حادثہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ جی ٹی پانڈیا نے بتایا کہ اوکھا بندرگاہ پر جے ٹی کی تعمیر گجرات سمندر بورڈ کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ اوکھا مرین پولیس تھانہ کے ایک افسر کا کہنا ہے کہ کرین سے کچل کر 2 مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ایک دیگر مزدور کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔

نیشنل ہائی اسپیڈ ریل کارپوریشن لمیٹڈ کے ایک افسر نے بتایا کہ سمندر میں کنوئیں کا کام چل رہا تھا۔ اس کی بنیاد بنانے کے لیے اسٹیل اور کنکریٹ کے بلاک لگائے جا رہے تھے۔ اسے ہی اٹھاتے وقت حادثہ پیش آیا اور مزدور نیچے دب کر ہلاک ہو گئے۔ کرین کا توازن اچانک بگڑ گیا اور وہ وہیں پر کام کر رہے مزدوروں کے اوپر گر گیا۔

بہرحال، حادثے کی جانکاری ملتے ہی کوسٹ گارڈ فورس، پولیس اہلکار اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لوگوں کو بچانے کے لیے کام شروع کر دیا۔ کرین گرنے کے بعد چاروں طرف افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا تھا۔ کنسٹرکشن سائٹ پر اتنا بڑا حادثہ کیوں ہوا، اس سلسلے میں جانچ شروع کر دی گئی ہے۔ اس معاملے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کہ کرین میں کوئی خامی آ گئی تھی، یا پھر اسے کنٹرول کرنے والے نے کسی طرح کی غلطی کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *