بی آر ایس ایم ایل اے کوشک ریڈی کو پولیس کی نوٹس

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے چہارشنبہ کے روز بی آر ایس ایم ایل اے پاڈی کوشک ریڈی کو رواں ماہ کے اوائل میں ان کے خلاف درج ایک پولیس عہدیدار کو دھمکا نے کے کیس میں نوٹس جاری کی ہے۔ حضور آباد کے بی آر ایس ایم ایل اے کو شک ریڈی کو جمعہ کے روز شہر کے مانصاحب ٹینک پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی۔

 تلنگانہ ہائی کورٹ کی جانب سے پولیس کو ایم ایل اے کا موبائل فون انہیں واپس کرنے کی ہدایت کے ایک ہفتہ بعد یہ تازہ نوٹس جاری کی گئی۔ پولیس نے5 دسمبر کو کوشک ریڈی کا فون زبردستی چھین لیا۔ جسٹس وجئے سین ریڈی نے مانصاحب ٹینک پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاوز آفیسر کو ہدایت دی تھی کہ وہ طریقہ کار کے مطابق کوشک ریڈی کو نوٹس دیں۔

بی آر ایس ایم ایل اے نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے پولیس نے ان کا سل فون چھین لیا اور مجھے ہراساں کرنے لگی۔ پبلک پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ایم ایل اے کے فون کو فارنسک جانچ کیلئے روانہ کردیا گیا ہے کیونکہ درخواست گزار پر حکومت کے خلاف سازش کا الزام ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *