قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، کئی ۷۰ افراد جانبحق

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ذرائع نے قازقستان کے شہر اکتاؤ میں “آذربائیجان ایئر لائنز” کے مسافر طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر دی ہے۔

 طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے جن میں سے 12 مسافروں کے زندہ بچ جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آذربائیجان کا مسافر طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روسی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا۔

قازقستان کی ہنگامی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز جائے حادثہ پر آگ بجھانے کا کام کر رہی ہیں۔

حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *