محبوب نگر: شہنشاہ ولایت قطب محبوب نگر حضرت سید محمد عبدالقادر بابا قادری مجذوب رحمہ اللہ کے سہ روزہ عرس شریف تقاریب کے ملٹی کلر دیدہ زیب وال پوسٹرز کی رسم اجرائ آج مسجد رحیمیہ احاطہء درگاہ شریف شہنشاہِ ولایتؒ رائچور روڈ محبوب نگر سجادہ نشین ومتولی شہنشاہِ ولایتؒ قطب محبوب نگر حضرت سید محمد عبدالقادر بابا قادری مجذوبؒ کے 86/ ویں سالانہ روزہ عرس شریف تقاریب 28/ڈسمبر تا 30/ ڈسمبر بروز ہفتہ تا پیر مطابق 25/ جُمادیٰ الآخر ہفتہ تا پیر حسب عملدر آمد قدیم منائی جارہی ہیں-
جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین و نامور سینیئر صحافی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عرس شریف تقاریب کی تفصیلات بتلاتے ہوئے کہاکہ 28 / ڈسمبر بروز ہفتہ کو ڈھائ بجے دن ہفتہ واری 1161 ویں محفل میلاد کے موقعہ پر مفکر اسلام زین الفقہاء حضرت علامہ مفتی الحاج خلیل احمد صاحب قبلہ نقشبندی مجددی قادری امیر جامعہ جامعہ نظامیہ،
ضیائے نظامیہ حضرت علامہ الحاج مفتی حافظ سیدشاہ ضیاء الدین نقشبندی صدر مفتی جامعہ نظامیہ اور مولانا الحاج محمد نثار احمد قادری جانشین مفکر اسلام کا تہنیتی جلسہ اعتراف خدمات ایوارڈ اور سپاس نامہ پیش کیا جائے گا،سرپرستی رہبرشریعت پیرطریقت شہزادہء جگر گوشہء حضورپیران پیرؓ حضرت مولانا الحاج سید ہدایت اللہ قادری الجیلانی سجادہ نشین حضرت سید حیات اللہ بادشاہ قادریؒ عملی محلہ گلبرگہ شریف فرمائینگے-
مہمانان خصوصی جانشین روح اہلسنت حضرت علامہ مفتی الحاج ڈاکٹر سیدشاہ محمد حسینی پیر حسینی طاہری رضوی قادری شرفی سجادہ نشین ومتولی حضرت طاہرگلشنؒ کرنول اور جناب الحاج سید شفیع الدین قادری خلیفہء مُجاز حضرت سید ہاشم الدین گیلانی قبلہ بغداد شریف ہونگے-
اسی شب بعد نمازعشاء محفل قصیدہ بردہ شریف،غسل شریف کی خدمت انجام دی جائے گی اور جلسہء عظمت اولیاءاللہ سے ممتاز مقامی عالم دین و نامور سینیئر صحافی اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کاخطاب ہوگا-
جبکہ نگرانی مولوی محمد عبدالحفیظ قادری چشتی سجادہ نشین حضرت عبدالقادر معدومؔؒ دھرماپور کرینگے- 29/ڈسمبر بروز اتوار چار بجے شام جلوس صندل مالی حضرت محمد شیخ بڑے صاحب مرحوم متولی کی قیام گاہ سے برآمد ہوگا مختلف شاہراہوں سے گذرتا ہوا درگاہ شہنشاہ ولایتؒ پہنچےگا بعد مغرب علماءکرام،مشائخ عِظام، صوفیاء حضرات کی موجودگی میں سجادہ نشین ومتولی خدمت صندل مالی انجام دی جائے گی-بعد خدمت صندل مالی جلسہء عظمت اولیاء اللہ سے مہمان خصوصی ادیب العصر حضرت علامہ الحاج ڈاکٹر محمد سیف اللہ قادری شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد کا خطاب ہوگا اور آپ کی تہنیت ایوارڈ اور سپاس نامہ دیاجائے گا-
بعد جلسہ جناب محمد جاوید علی وارثی اینڈ پارٹی حیدرآباد ساز پر حمدیہ،نعتیہ منقبتی کلام پیش کرینگے-30/ڈسمبر بروز پیر بعد نماز عشاء محفل سماع سے واحد نیازی قوال اینڈ پارٹی ساز پر کلام پیش کرینگے-31/ڈسمبر بروز منگل 11بجے دن تقسیم تبرکات و خصوصی خطاب ترجمان قادریت حضرت علامہ مولانا الحاج ڈاکٹر سید شاہ رضوان پاشاہ قادری مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جانشین سجادہ نشین حضرت عبدالطیف لااُبالیؒ کرنول و صدر دی قرآن اکیڈیمی کا خصوصی خطاب ہوگا-نظامت کے فرائض حضرت محمد عبدالعزیز معدومؔ بانی مدرسہء دارالعلوم صوفیہ نظامت کے فرائض انجام دینگے-جناب حافظ محمد عبدالقدیر برادر سجادہ نشین بارگاہ شہنشاہ ولایتؒ نعت شریف سنائینگے-