کانگریس حکومت تمام مذاہب کے مفاد میں کام کررہی ہے:بھٹی وکرامارکا

حیدرآباد

بھٹی وکرامارکا نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عوامی حکومت یسوع مسیح کے بتائے ہوئے راستے پر تمام مذاہب کے مفاد میں حکومت کر رہی ہے۔


حیدرآباد: تلنگانہ کے نائب وزیراعلی ملوبھٹی وکرامارکا نے کھمم ضلع کے بیارام چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے دعائیہ اجتماع میں حصہ لیااورعیسائی طبقہ کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عوامی حکومت یسوع مسیح کے بتائے ہوئے راستے پر تمام مذاہب کے مفاد میں حکومت کر رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ حکومت عیسائی اقلیتوں کی ترقی کے لیے پابند عہد ہے۔وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے کھمم کے سی آئی ایس چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے یسوع مسیح کے دکھائے ہوئے صحیح راستے پر چلنے کی خواہش کی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *