سندھیا تھیٹر بھگدڑ واقعہ۔ غلط معلومات پھیلانے والوں کی خیر نہیں

حیدرآباد پولیس کی سخت وارننگ: سوشیل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی

 

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ سندھیا تھیٹر کے پاس پیش آنے والے بھگدڑ کے واقعہ سے متعلق سوشیل میڈیا پر غلط معلومات یا گمراہ کن ویڈیوز پوسٹ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام کو اس معاملے میں محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔

 

پولیس کے مطابق، “سوشیل میڈیا پر بھگدڑ کے واقعہ سے متعلق غلط معلومات یا ایسے ویڈیوز جو عوام میں خوف و ہراس پھیلائیں، پوسٹ کرنا ناقابل برداشت ہوگا۔ کچھ افراد نے یہ جھوٹی خبر پھیلائی ہے کہ یہ بھگدڑ اداکار الو ارجن کی آمد سے پہلے ہی ہوئی تھی جو کہ حقیقت کے خلاف ہے۔ اس واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد پولیس نے حقیقت سے متعلق ایک ویڈیو عوام کے سامنے پیش کیا ہے۔”

 

پولیس نے مزید کہا “ایسے افراد جو دانستہ طور پر پولیس کو بدنام کرنے یا عوام کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹے پوسٹس کر رہے ہیں، ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ اس واقعہ کے سلسلے میں کسی بھی شہری کے پاس اگر کوئی ٹھوس ثبوت یا اضافی معلومات ہوں تو وہ براہ راست پولیس سے رابطہ کر سکتا ہے۔”

 

حیدرآباد پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر تصدیق شدہ معلومات کو نہ پھیلائیں اور ایسے گمراہ کن مواد سے دور رہیں جو صورتحال کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *