الیکٹریکل سامان کے بجائے پارسل سے نکلی نعش۔ ریاست آندھراپردیش میں حیرت انگیز واقعہ

[]

پارسل سے نکلی کٹی ہوئی نعش، خاتون خوفزدہ۔ ریاست آندھرا پردیش میں چونکا دینے والا واقعہ

 

حیدرآباد: ریاست آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے اُنڈ ی منڈل کے ینداگنڈی گاؤں میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا۔ ایک پارسل کے اندر انسانی نعش کی موجودگی نے مقامی افراد کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا۔

 

یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ساگی تُلسی نامی خاتون جنہیں حکومت کی طرف سے ینداگنڈی گاؤں میں زمین الاٹ کی گئی تھی وہ اپنے مکان کی تعمیر میں مصروف تھیں۔ ان کے گھر کی تعمیر اس وقت پلاسٹرنگ کے مرحلے میں ہے۔ تُلسی نے مالی امداد کے لیے کشتریہ سیوا سمیتی میں درخواست دی تھی۔ پہلے مرحلے میں سمیتی کی جانب سے ان کی مدد کے لیے ٹائلز فراہم کی گئیں۔ بعد میں جب انہوں نے دوبارہ مالی امداد کے لیے درخواست دی تو انہیں ایک پارسل موصول ہوا۔

 

اس پارسل میں الیکٹریکل سامان کی بجائے ایک انسانی نعش تھی۔ پارسل کے اندر ایک خط بھی پایا گیا جس میں 1.30 کروڑ روپے کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا تھا اور نہ دینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکی دی گئی تھی۔ تُلسی کے خاندان نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے وہا ں پہنچ کر پارسل کی جانچ کی جس میں تقریباً 45 سالہ نامعلوم کی کٹی ہوئی نعش پائی گئی۔

 

اس واقعہ نے مقامی لوگوں کو خوفزدہ کردیا ہے اور پولیس اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *