’پہلی بار میں موہن بھاگوت کی کسی بات سے متفق ہوں‘، رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے کی آر ایس ایس چیف کی تعریف

[]

اقرا حسن نے کہا کہ ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ سماج کا جو تانا بانا ہے وہ بنا رہے اور آپسی بھائی چارہ کے ساتھ ہم سب لوگ اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام کریں، ایسے ایشوز پر کام کریں جو عوام سے جڑا ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اقرا حسن / تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>اقرا حسن / تصویر آئی اے این ایس</p></div>

اقرا حسن / تصویر آئی اے این ایس

user

اتر پردیش میں کئی مساجد کے سروے کا مطالبہ چل رہا ہے، اور کچھ میں سروے شروع ہونے سے تنازعہ بھی پیدا ہو چکا ہے۔ سنبھل میں پیش آیا تشدد اس کی مثال ہے۔ اس واقعہ کے بعد بھی کئی مقامات پر مندر ہونے کے دعوے کیے جا رہے ہیں اور انتظامیہ نے تو کچھ قدیم مندروں کی تلاش بھی کی ہے۔ اس سلسلے میں 19 دسمبر کو آر ایس ایس چیف موہن بھاگوت نے ایک بیان دیا تھا جس کی تعریف اپوزیشن لیڈران بھی کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا تھا کہ ’’ایودھیا میں رام مندر بننے کے بعد کچھ لوگ ایسے ایشوز کو اچھال کر خود کو ’ہندوؤں کا لیڈر‘ ثابت کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

موہن بھاگوت کے اس بیان کی تعریف سماجوادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے بھی کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ’’پہلی بار میں موہن بھاگوت کی کسی بات سے متفق ہوں۔ حالانکہ اس کی شروعات وہیں (ایودھیا) سے ہوئی ہے۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’ان سب باتوں کے سبب ترقی سے متعلق ایشوز کہیں نہ کہیں پیچھے چھوٹ جاتے ہیں۔ بھاگوت جی کی بات سے میں متفق ہوں۔ اب بس ان کی پارٹی کو بھی متفق ہونا چاہیے۔‘‘

اقرا حسن کا کہنا ہے کہ ہماری بھی یہی کوشش ہے کہ سماج کا جو تانا بانا ہے وہ بنا رہے اور آپسی بھائی چارہ کے ساتھ ہم سب لوگ اپنے ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ ایسے ایشوز پر کام کریں جو عوام سے جڑے ہوئے ہیں۔ جو مذہبی منافرت پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں ان کو توجہ نہ دی جائے۔ اقرا یہ بھی کہتی ہیں کہ آر ایس ایس چیف نے جو بات کہی اس سے متعلق بی جے پی کو غور کرنا چاہیے۔ آج کے وقت میں ہمیں اپنے ملک کی ترقی کے بارے میں سوچنا چاہیے، یہ بہت ضروری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *