طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں ساتھ نظر آئے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن

[]

طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں ساتھ نظر آئے ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن

 

ممبئی ۔ بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے اور اداکار ابھیشیک بچن ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کے تعلق سے خبروں میں ہیں۔ کافی عرصے سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اس جوڑے کے درمیان حالات ٹھیک نہیں ہیں تاہم ان افواہوں پر نہ تو ایشوریا اور نہ ہی ابھیشیک نے کوئی ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

حال ہی میں ان دونوں کا ایک ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں یہ جوڑا ایک ساتھ نظر آ رہا ہے۔ دراصل ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن اپنی بیٹی آرادھیا کے اسکول کے سالانہ فنکشن میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر امیتابھ بچن بھی اپنی پوتی کا فنکشن دیکھنے پہنچے۔ تینوں کو اسکول کے احاطے میں ایک ساتھ داخل ہوتے دیکھا گیا۔ ایشوریا اور ابھیشیک دونوں نے امیتابھ کو محفوظ طریقے سے مقام تک پہنچانے میں مدد کی۔

 

ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھیرُبھائی امبانی اسکول کے بچے اور اسٹارس “دیوانگی دیوانگی” گانے پر رقص کر رہے ہیں۔ اس دوران ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے بھی ایک ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے شاہ رخ خان بھی اس تقریب کا حصہ تھے۔

 

معروف فوٹوگرافر ورندر چاولا نے ایک ویڈیو شیئر کیا جس میں ابھیشیک بچن اسکول میں داخل ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں ابھیشیک کو ایشوریا کو آرام دہ انداز میں اسکول میں لے جاتے ہوئے دیکھا گیا جس سے مداح کافی خوش ہوئے۔ اس ویڈیو نے دونوں کی طلاق کی خبروں کو ختم کر دیا ہے۔

 

سالانہ اسکول فنکشن میں ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی بیٹی آرادھیا اور شاہ رخ خان کے بیٹے ابرام نے کرسمس تھیم پر پرفارمنس پیش کی۔ دونوں اسٹار کڈس نے اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیت لیا۔ پرفارمنس کے اختتام پر ابھیشیک، ایشوریا، اور آرادھیا کو ایک ساتھ گھر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ گاڑی میں بیٹھنے کے بعد ایشوریا نے اپنی بیٹی کو خوب لاڈ پیار بھی کیا۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ دونوں ایک قریبی رشتہ دار کی شادی میں شریک ہوئے تھے، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ اس کے علاوہ، دونوں نے اپنی بیٹی آرادھیا کی 13ویں سالگرہ بھی ایک ساتھ منائی تھی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *