آپ پیراسٹامول لینے کے عادی ہیں تو ہوشیار ۔ یہ عادت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے

[]

آپ پیراسٹامول لینے کے عادی ہیں تو ہوشیار ہوجائیں

 

نئی دہلی ۔ اگر آپ ہر چھوٹے بڑے مسئلے کے لیے پیراسٹامول (Paracetamol) استعمال کرتے ہیں تو یہ عادت آپ کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ کی عمر 65 سال سے زیادہ ہے۔ برطانیہ کی نٹنگھم یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق پیراسٹامول کا مسلسل استعمال معدے، دل اور گردوں کے مسائل کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

 

پیراسٹامول عام طور پر بخار کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور عمر رسیدہ افراد جوڑوں کے درد کو کم کرنے کے لیے بھی اس پر انحصار کرتے ہیں۔ اسے محفوظ اور کم مضر اثرات والی دوا سمجھا جاتا تھا لیکن حالیہ تحقیق کے نتائج اس تصور کی نفی کرتے ہیں۔

 

مطالعہ کے مطابق پیراسٹامول کے استعمال سے معدے کے زخم سے خون بہنے کا خطرہ 24% تک بڑھ سکتا ہے، آنتوں سے خون بہنے کا خطرہ 36%، گردوں کی بیماری کا امکان 19%، دل کی ناکامی کا خطرہ 9% اور ہائی بلڈ پریشر کا امکان 7% تک بڑھ جاتا ہے۔

 

ماہرین نے خاص طور پر بزرگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ جوڑوں کے درد جیسے طویل مدتی مسائل کے لیے پیراسٹامول کے استعمال میں احتیاط کریں، کیونکہ یہ دوا درد کو مکمل طور پر کم نہیں کرتی اور طویل عرصے کے استعمال سے نقصان دہ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *