حیدرآباد سائبر کرائم پولیس کا سائبر دھوکہ بازوں کے خلاف بڑا آپریشن۔ کئی ریاستوں میں چھاپے 23 گرفتار

حیدرآباد: سائبر فراڈ کے مقدمات میں تشویشناک اضافہ کے پیش نظر حیدرآباد سائبر کرائم پولیس نے ملزمین کے خلاف ملک بھر میں اسپیشل آپریشن انجام دیا۔ پولیس نےاتر پردیش، گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک اور آندھرا پردیش سے 23 افراد کو گرفتار کیا جو تلنگانہ میں 30 سائبر جائم میں ملوث بتائے گئے ہیں۔

 

ان کیسس میں مجموعی طور پر 5.20 کروڑ روپے کی رقم کا متاثرین کو نقصان ہوا ہے۔  پانچ خصوصی ٹیموں نے مختلف طریقہ کار کے تحت تلاشی مہم انجام دی اور کئی اہم ملزمین کو گرفتار کیا جو جدید نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہویے سادہ لوح افراد کو ٹھگ رہے تھے۔

 

پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے مشتبہ افراد تلنگانہ میں 30 کیسس اور ملک بھر میں 359 کیسس میں ملوث پائے گئے۔ ٹیموں نے مختلف ریاستوں کی پولیس یونٹس کے ساتھ مل کر مشتبہ افراد کا تعاقب کیا اور انہیں گرفتار کیا۔

 

سائبر کرائم کے ایک سینئر افسر نے کہا، “یہ آپریشنز تفصیلی انٹیلی جنس اور جدید تفتیشی طریقوں کی بنیاد پر کیے گئے تاکہ ان دھوکہ دہی کے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا جا سکے۔ خصوصی توجہ اہم کھلاڑیوں جیسے کہ بینک افسران، میل اکاؤنٹ سپلائرز اور سرغنوں کو شناخت اور گرفتار کرنے پر دی گئی، جو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کو سہولت فراہم کر رہے تھے۔”

 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشنز نہ صرف اہم مالی اثاثوں اور مالیاتی آلات کی بازیابی کا سبب بنے بلکہ منظم فراڈ کے گینگس کو بھی ختم کیا، جس سے ملک بھر میں متاثرہ افراد کو انصاف فراہم کیا گیا۔

 

سائبر کرائمز کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 1930 یا cybercrime.gov.in پر دیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *