بھوپال کے جنگل سے 52 کلو سونا اور 15 کروڑ کیش برآمد، انکم ٹیکس ریڈ میں انکشاف

[]

بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپہ بھوپال اور اندور کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی پر ٹیکس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہ کے تحت مارا گیا۔ اس سے قبل محکمہ نے مذکورہ کمپنی کے 51 مختلف ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے تھے۔

محکمہ کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ جنگل سے برآمد شدہ نقدی اور سونا ایک بڑی سازش کا حصہ ہو سکتا ہے۔ افسران یہ جانچنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اتنی بڑی مقدار میں دولت کہاں سے آئی اور اسے کس مقصد کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ یہ انکشاف ریاست میں ہلچل پیدا کرنے کا باعث بنا ہے، جبکہ افسران اس معاملے کی مزید باریک بینی سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *