صدر ایسوسی ایشن طبی ماہرین برائے خواتین کورٹلہ و مٹ پلی کی حیثیت سے ڈاکٹر سویتی انوب کا انتخاب 

[]

شہر کورٹلہ میں کورٹلہ و مٹ پلی سے تعلق رکھنے والے{KMOGS}اوبسٹریشین و گائینو کالوجسٹ آف انڈیا (طبی ماہرین برائے ماہر امراض و نسواں وخواتین) کا ایک اجلاس کورٹلہ میں منعقد ہوا

 

جس میں بحیثیت صدر کے لیے شہر کورٹلہ کی مشہور گائنوکالوجسٹ (ماہر امراض برائے خواتین) ڈاکٹر سویتی انوپ کورٹلہ نرسنگ ہوم کا متفقہ طور پر انتخاب عمل میں ایا۔جبکہ نائب صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر انور ادھا وینو گوپال، ڈاکٹر بوگا شری لتا،معتمد کی حیثیت سے ڈاکٹر ہپسبا جیکب، شریک معتمد کی حیثیت سے ڈاکٹر مانسا، ڈاکٹر راجیہ لکشمی خادم کی حیثیت سے ڈاکٹر جوتسنا رمیش شریک خازن کی حیثیت سے ڈاکٹر شرتی انویش منتخب ہوئے

اس موقع پر نو منتخب صدر ڈاکٹر سویتی انوپ نے خطاب کرتے ہوئے متفقہ طور پر تمام باڈی کے اراکین کے انتخاب پر انہوں نے تمام اراکین سے اظہار تشکر کیا۔ اور کہا کہ متحدہ طور پر خواتین کے طبی مسائل کو حل کیا جائے گا اور خواتین کے طبی مسائل اور تحفظ سے متعلق کوشش کی جاۓ گی۔

 

باڈی اراکین کی حلف برداری تقریب اس ماہ کی 22 تاریخ کو صبح 11 بجے اشٹا ریسٹورنٹ اینڈ بینکوٹ ہال میں منعقد کی جائے گی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *