20 دسمبر کو ملک گیر سطح پر جاری پندرہ نکاتی شعور بیداری مہم کے ضمن میں کھمم میں ایک عظیم الشان اجلاس

[]

20 دسمبر کو ملک گیر سطح پر جاری پندرہ نکاتی شعور بیداری مھم کے ضمن میں سرزمین کھمم پر ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد بعنوان چلو۔۔۔ ملک کے بدلتے حالات میں کھچ تدبیر کریں کھچ کام کریں منعقد کیا جارہاہے۔۔۔۔ حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے ایک صحافتی بیان میں کہا کے بتاریخ 20 دسمبر بروز جمعہ بعد نماز مغرب مسجد منورہ کھمم میں ملک کے موجودہ حالات میں یہ اہم اجلاس رکھاگیا اجلاس کی سرپرستی مولانا سعید احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء ضلع کھمم مفتی جلال الدین قاسمی ناظم امداد العلوم کھمم کریں گے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مفسر قرآن مفکر ملت حضرت مولانا غیاث احد صاحب رشادی دامت برکاتہم العالیہ صدر صفا بیت المال انڈیا و بانی منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا و رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پندرہ نکاتی ترجمان حضرت مولانا سید رضوان صاحب اسعدی ترجمان منبر و محراب فاؤنڈیشن تلنگانہ خصوصی خطابات ھونگے اور ملک کے موجودہ حالات پر مشاورت اور غور و خوض ھوگا کھمم شہر کے جمیع عوام و خواص سے اور بالخصوص کھمم شہر کے علماء و حفاظ ائم مساجد ذمداران مساجد سے حافظ محمد جواد احمد نے گزارش کی ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے ضمن میں اجلاس میں وقت مقررہ پر تشریف لاکر اپنے قیمتیں مشوروں کو دیکر اجلاس سے بھر پور استفادہ کریں

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *