اسرائیل کے ہاتھوں شام کی اہم فوجی تنصیبات تباہ؛ 500 کلومیٹر علاقے پر قبضہ کر لیا!

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، المیادین کے رپورٹر نے خبر دی ہے کہ صیہونی فوج نے شام کی سرزمین پر قبضہ کرتے ہوئے جبل الشیخ اور القنیطرہ کی بلندیوں میں شامی فوج کے اہم ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا۔ 

اس رپورٹ کے مطابق صیہونی افواج نے جنوبی شام کے تقریباً 500 مربع کلومیٹر علاقے پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔

شام کے مقامی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ صیہونی غاصبوں نے جنوبی شام میں فوج کی سب سے بڑی بٹالینز کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کر دیا ہے 

یہ بھی اطلاع ہے کہ اسرائیلی فوج نے قنیطرہ کے شمالی مضافات میں مقامی لوگوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *