ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی

[]

نئی دہلی: وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے خلاف اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی جمعرات کو دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع ہوئی، اپوزیشن نے نعرے بازی شروع کر دی۔ نعرے بازی کے درمیان اسپیکر اوم برلا نے ایوان کے آنجہانی رہنما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا:

“مجھے انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے سابق ساتھی کے بارے میں اطلاع دینی ہے۔ مسٹر ای وی کے ایس ایلانگوون تمل ناڈو کے اس وقت کے گوپی سیتی پالیم پارلیمانی حلقے سے چودھویں لوک سبھا کے رکن تھے۔

مسٹر ایلانگوون نے پٹرولیم و قدرتی گیس کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت اور صنعت و تجارت کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ اس سے پہلے وہ تمل ناڈو اسمبلی کے رکن بھی رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا:”مسٹرای وی کے ایس ایلانگوون کا 14 دسمبر 2024 کو 75 سال کی عمر میں چنئی میں انتقال ہو گیا تھا۔

ہم اپنے سابق ساتھی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ایوان آنجہانی لیڈرکے سوگوار خاندان کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

آنجہانی رکن کی یاد میں خاموشی اختیار کرنے کے بعد اسپیکر نے ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *