[]
نئی دہلی _ پارلیمنٹ کے مین گیٹ پر حکمران جماعت اور کچھ اپوزیشن کے ارکان کے درمیان دھکم پیل کا واقعہ پیش آیا ۔
جس میں اڈیشہ کے بالاسور حلقہ کے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرتاپ سنگھ سارنگی پارلیمنٹ کی سیڑھیوں سے گر گئے۔ ان کے سر پر چوٹ آئی اور انھیں علاج کے لیے وہیل چیئر پر لے جایا گیا۔
سارنگی نے الزام لگایا کہ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے دھکے کی وجہ سے وہ گرے تھے۔ انہوں نے کہا کہ راہول نے کچھ ایم پی کو دھکا دیا۔جس کی وجہ سے ایک رکن پارلیمنٹ ان پر گرا جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔ سارنگی کو رام منوہر لوہیا اسپتال لے جایا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق فرخ آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی مکیش راجپوت کو راہول نے دھکا دیا اور وہ سارنگی پر گر پڑے۔ انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔
جبکہ راہول گاندھی نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ نے انہیں دھمکی دی کہ انھیں پارلیمنٹ میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا اور پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر جمع ہونے کی وجہ سے انہیں پارلیمنٹ کے اندر جانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ نے راہول اور پرینکا سے بدتمیزی کی۔ اس دوران راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔