وزیر سیتا اکا نے بھگدڑواقعہ میں زخمی لڑکے سری تیج کی عیادت کی

حیدرآباد: تلنگانہ کی وزیربہبودی خواتین واطفال سیتکا نے شہرحیدرآبادمیں پشپا2کی نمائش کے موقع پر پیش آئے بھگدڑ کے واقعہ میں شدید طورپرزخمی لڑکے سری تیج کی عیادت کی جو شہر کے ایک کارپوریٹ اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

سیتکا نے اس لڑکے کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بات کی اوراس کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔وہ کی صحت کی حالت دیکھ کر جذباتی ہو گئیں۔انہوں نے لڑکے کے والد کو ہمت دلائی اور کہاکہ حکومت، ان کے ساتھ ہے۔

بعد ازاں انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس واقعہ کو افسوسناک قراردیااور کہاکہ اس واقعہ میں لڑکے کی ماں کی موت گہرے دکھ کی بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ لڑکے کی صحت میں کچھ بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے محکمہ بہبود ی خواتین واطفال کے خصوصی عہدیدار کو مقرر کیا ہے جو اس لڑکے کے علاج کی نگرانی کر رہا ہے۔ ہم سری تیج کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں کو خصوصی خیال رکھنے اور بہتر علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *