[]
غزہ: روز اسرائیلی فوج نے ایک مکان پر بمباری کر کے کم از کم 10 افراد کو قتل کر دیا ہے۔
یہ بمباری شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں کی گئی۔ طبی عملے نے اس کی تصدیق کی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق بمباری بہت شدید تھی جو بدھ کی صبح سویرے کی گئی اور جبالیہ کے قصبہ بیت لاھیہ میں کی گئی۔
النصیرات کیمپ پر کی گئی ایک اور بمباری کے واقعے میں چھ فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔
علاوہ ازیں رفح کے علاقے میں بھی بمباری کی گئی ہے۔
شمالی غزہ میں بیت حنون کے علاقے میں طبی عملے نے بتایا ہے کہ ایک ہی گھر میں کئی افراد بمباری سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
تاہم اسرائیلی فوج کی طرف سے اس پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔