پہاڑی سے میدانی علاقوں تک سردی میں شدت، تمل ناڈو کے کئی ضلعوں میں بارش کے پیش نظر الرٹ

[]

ملک کی کئی ریاستوں خاص طور پر دہلی-این سی آر میں درجہ حرارت مسلسل نیچے جا رہا ہے۔ اس وجہ سے کپکپی بڑھ گئی ہے اور لوگوں کو سردی کا احساس ہو رہا ہے۔ دہلی کے علاوہ اتر پردیش اور بہار میں بھی موسم کا مزاج بگڑنے کا امکان ہے۔ ان ریاستوں کے کئی ضلعوں میں کہرا اور سرد لہر چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

پہاڑی ریاستوں کے ساتھ اب پورے شمالی اور وسطی ہند میں ٹھنڈ کی شدت بڑھ چکی ہے۔ شمالی ہند کی کئی ریاستوں میں درجہ حرارت 5 ڈگری سے نیچے چلا گیا ہے۔ وہیں وسطی ہند میں بھی درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آ رہی ہے۔ میدانی ریاستوں میں کپکپی بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ دوپہر میں دھوپ نکلنے سے تھوڑی راحت مل رہی ہے لیکن رات میں درجہ حرارت کم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *