کٹھوعہ میں بھیانک آتشزدگی، 2 بچوں سمیت ایک ہی کنبے کے 6 افراد جاں بحق، 4 زخمی

[]

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوعہ کے شیو نگر علاقے میں آتشزدگی کی ایک المناک واردات میں 2 بچوں سمیت ایک ہی کنبے کے 6 افراد دم گٹھنے سے لقمہ اجل بن گئے جبکہ 4 دیگر زخمی ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ کے شیو نگر علاقے میں ایک سبکدوش پولیس افسر کے مکان کے اندر آگ لگ گئی جس سے مکان میں سوئے ہوئے 6 افراد جن میں دو کمسن بچے شامل ہیں، کی دم گٹھنے سے موت واقع ہوئی جبکہ چار دیگر زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ گر چہ ان کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہستال کٹھوعہ پہنچایا گیا لیکن وہاں موجود ڈاکٹروں نے 6 کو مردہ قرار دیا۔

متوفین کی شناخت 17 سالہ گنگا بھگت دختر بھارت بھوشن ، اس کا بھائی 15 سالہ اوتار کرشن، 25 سالہ برکھا رینہ دختر بھارت بھوشن، 3 سالہ تاکش رینہ اور 4 سالہ ادیک رینہ پسران سندیپ کول کے طور پر ہوئی ہے۔

زخمیوں کی شناخت 61 سالہ سورنہ زوجہ اوتار کرشن، 40 سالہ نیتو دیوی زوجہ بھارت بھوش، 15 سالہ ارن کمار ولد ایس چند ساکن رام بن اور کیول کرشن ولد منسہ رام ساکن شیو نگر کٹھوعہ کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر واردات کے متعلق تحقیقات شروع کی ہیں۔

دریں اثنا مرکزی وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے اس واردات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘کٹھوعہ کے شیو نگر علاقے میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی حادثاتی موت کے بارے میں جان کر صدمہ ہوا۔’۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘میں ضلعی انتظامیہ سے مسلسل رابطے میں ہوں منڈل صدر راہل جی کی قیادت میں بی جے پی کارکنوں کی ہماری ٹیم موقع پر مدد کر رہی ہے’۔



ہمیں فالو کریں


Google News



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *