برطانیہ اور یورپی یونین ایران کے خلاف حالات سے غلط فائدہ اٹھارہے ہیں، روس

[]

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے برطانیہ اور یورپی یونین پر ایران کے خلاف منفی رویہ اختیار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واسیلی نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں قرارداد 2231 کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین ایران کے خلاف حالات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ روس کا مؤقف ہے کہ قرارداد 2231 اور برجام پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم امریکہ نے یکطرفہ طور پر برجام سے علیحدگی اختیار کی اور ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کیں۔ موجودہ صورتحال امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی براہ راست خلاف ورزی کا نتیجہ ہے اور اس کا ذمہ دار امریکہ ہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *