حیدرآباد ۔ جناب محمد عبدالرحمن فہیم قادری معتمد نشرو اشاعت خانقاہ خواجہ چمن شریف مرادنگر حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب خانقاہ شریف سے ۲۲دسمبر کو جو علمی و روحانی قافلہ روانہ ہوا تھا علومِ اسلامیہ کی تحقیق و زیاراتِ مقاماتِ مقدسہ کیلئے سرزمین عراق پہنچا نجف الاشف، کربلا شریف، شہر بابل، شہر ہلا ، سے ہوتے ہوئے
قافلہ مختلف پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے سرزمین مقدس بغداد پہنچا علوم و فنون کا ایک عظیم مرکز ہے اور اس شہر میں بہت سے علمی و روحانی شخصیتیں رہتی بستی ہیں جن میں سے ایک سلسلۂ عالیہ قادریہ کسنزانیہ کے شیخ حضرت فضیلت الشیخ الدکتور السید شمس الدین محمد کسنزان القادری دامت برکاتہم العالیہ کا نام ایک بڑے علمی و روحانی گھرانے میں پایا جاتاہے ،آپ کی دعوت پر درگاہ خواجہ چمن شریف حیدرآباد کے سجادہ نشین حضرت سید شاہ محمد خواجہ عبدالغنی حسینی جعفری القادری حسن بابا صاحب و ڈاکٹر سید شاہ محمد حسینی جعفری القادری لطیف پاشاہ صاحب جانشین حضرت سجادہ نشین صاحب درگاہ خواجہ چمن شریف و دیگر معزز مشائخین حضرات و دیگر اہل سلسلہ اہل محبت شریک تھے
حضرت شیخ شمس الدین محمد الحسینی القادری حفیظہ اللہ تعالٰی کی جانب سے ایک عظیم الشان فقیدالمثال استقبال کیا جنمیں قابل ذکر مولانا سید شاہ طاہر حسینی آعظم پاشاہ صاحب و مولانا خواجہ شاہ محمد مہتاب چشتی و دیگر حضرات موجود تھے۔