[]
مہر نیوز رپورٹر کے مطابق، قم میں حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے حرم سے وابستہ مرکز قرآن و حدیث کی ایک عہدیدار نے مزاحمتی محاذ کی کامیابی کے لئے تین ہزار مرتبہ سورہ فتح کی تلاوت کی ورچوئل مہم سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہمیں خدا پر توکل کرتے ہوئے توسل کا سہارا لینا چاہیے تاکہ جلد ہی ہم عالمی نجات دہندہ کے ظہور اور استکباری نظام کے خاتمے کا مشاہدہ کر سکیں۔
زینب گلکار نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب کی ہدایات کے مطابق مزاحمتی محاذ کی فتح اور غزہ، لبنان اور فلسطین کے مظلوموں کامیابی کے لئے سورہ فتح اور صحیفہ سجادیہ کی چودہویں دعا کی تلاوت کا یہ سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک تقریباً تین ہزار مرتبہ سورہ فتح، 300 مرتبہ دعائے توسل اور 600 مرتبہ صحیفہ سجادیہ کی چودہویں دعا پڑھی جا چکی ہیں۔