گورنمنٹ مدھوملنچہ ہائی اسکول بودھن میں گورنمنٹ اردو ٹیچر کا تقرر،جمعیتہ علماء نظام آباد کی کامیاب نمائندگی

[]

حیدرآباد:حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ کے حکم پر اور حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیتہ علماء تلنگانہ کے مشورہ سے حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی صدر جمعیتہ علماء ضلع نظام آباد نے اپنے ایک وفد کے ہمرہ چند ماہ قبل کلکٹر نظام آباد سے مدھو ملنچہ ہائی اسکول بودھن میں گورنمنٹ اردو ٹیچر کے تقرر کی نمائندگی کی تھی الحمدللہ مدھو ملنچہ گورنمنٹ ہائ اسکول بودھن میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر DEO کے حکم پر بتاریخ 3/دسمبر 2024 اردو ٹیچر کا تقرر عمل میں لایا گیا ہے۔

اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے کارکنان،ایم ای یو بودھن ،ڈی ای او نظام آباد ، محترم جناب کلکٹرصاحب ، محترم جناب محمد علی شبیر صاحب ،( مشیر حکومت تلنگانہ ) کا ہم شکریہ اداء کرتے ہیں

اسی طرح جن لوگوں نے مسلسل کوشش کی جناب مرزا افصل بیگ صاحب ، اسٹیٹ ٹیچر اسوسییشن ، محمد سلیم صاحب بودھن ، عبد الوا حد صاحب بودھن ، جناب میر نظیرعلی ڈبو صاحب کونسلر ، جنید احمد خلیل صاحب بودھن کا بھی ہم شکریہ اداء کرتے ہیں ، ان تمام احباب کی کوششیں سے اردو  ٹیچر کاتقرر عمل میں آیا ہے ۔

اس موقع پر ہم حکومت تلنگانہ کو توجہ دلانا چاہتے ہیں کہ اردو کے مسائل کو فوری طور پر حل کریں ۔ اس موقع پر حافظ افسر صاحب بودھن ، حافظ عقیل الدین انجینئر بودھن ، مولانا عبد الناصر صاحب ،مفتی زبیر صاحب ،حافظ نسیم اللہ صاحب ، حافظ ابراہیم اشاعتی ، حافظ عبد الولی صاحب مظہری ، حافظ ارشد صاحب ، حافظ عبد المجیب صاحب ،(منتظم دفتر جمعیۃ علماء) عبد اللہ صاحب انجینر  ودیگر اراکین جمعیۃ موجود تھے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *