وزیر اعظم مودی نے مشہور طبلہ ساز ذاکر حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

[]

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مشہور طبلہ ساز استاد ذاکر حسین کے انتقال پر سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مودی نے پیر کو ٹوئٹ کیاکہ ’’عظیم طبلہ ساز استاد ذاکر حسین جی کے انتقال سے بہت دکھ ہوا ہے۔ انہیں ایک حقیقی جینئس کے طور پر یاد رکھا جائے گا جس نے ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کی دنیا میں انقلاب برپا کیا۔‘‘

وزیراعظم نے کہا کہ ذاکر حسین طبلے کو عالمی سطح پر بھی لائے اور لاکھوں لوگوں کو اپنی منفرد تال سے مسحور کیا۔ اس کے ذریعے انہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے ہندوستانی کلاسیکی روایات کو عالمی موسیقی کے ساتھ ملایا اور اس طرح وہ ثقافتی اتحاد کی علامت بن گئے۔

 ان کی شاندار پرفارمنس اور روح پرور کمپوزیشن موسیقاروں اور موسیقی سے محبت کرنے والوں کی نسلوں کو متاثر کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ میری دلی تعزیت ان کے خاندان، دوستوں اور عالمی میوزک کمیونٹی سے ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ مشہور طبلہ بجانے والے اور پدم وبھوشن استاد ذاکر حسین کا اتوار کو امریکہ کے سان فرانسسکو کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔ مسٹر حسین کا انتقال پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث ہوا۔ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے ہسپتال میں داخل تھے۔ طبیعت بگڑنے پر انہیں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔

طبلہ ساز ذاکر حسین 9 مارچ 1951 کو ممبئی میں پیدا ہوئے۔ انہیں 1988 میں پدم شری، 2002 میں پدم بھوشن اور 2023 میں پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ ذاکر حسین کو تین گریمی ایوارڈ بھی ملے تھے۔ ان کے والد کا نام استاد اللہ رکھا قریشی اور والدہ کا نام بی بی بیگم تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *