مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کو گذشتہ روز تل ابیب میں پروسٹیٹ کا آپریشن ہوا تھا۔
صہیونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ نتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
صہیونی وزیراعظم کے دفتر نے کہا تھا کہ اتوار کو پروسٹیٹ کے علاج کے لیے وزیر اعظم نتن یاہو کی سرجری ہوئی۔
صہیونی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق 75 سالہ وزیرِ اعظم نتن یاہو پچھلے بدھ کو یروشلم کے ہدایسا” اسپتال میں چیک اپ کے لیے گئے جہاں ڈاکٹروں نے ان کے پیشاب کی نالی میں سوزش اور پروسٹیٹ کے بڑھنے کا انکشاف کیا تھا۔
مقاومتی تنظیموں کے ممکنہ حملوں سے بچنے کے لئے ہسپتال کے ایک زیر زمین حصے میں انتہائی سیکیورٹی میں ان کا آپریشن کیا گیا۔