اسپیڈیکس مشن: اسرو آج کرے گا تاریخ رقم، ڈاکنگ تکنیک استعمال کرنے والے گروپ میں شامل ہوگا ہندوستان

ان سیٹیلائٹس کا مقصد خلا میں جوڑنے اور الگ کرنے (ڈاکنگ اور اَن ڈاکنگ) کی تکنیک کا تجربہ کرنا ہے۔ اب تک صرف امریکہ، روس اور چین نے ہی خلا میں ڈاکنگ تکنیک میں مہارت حاصل کی ہے۔

اسرو، تصویر آئی اے این ایساسرو، تصویر آئی اے این ایس
اسرو، تصویر آئی اے این ایس
user

ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) پیر کی رات دو سیٹیلائٹس کو لانچ کرنے والا ہے۔ ان سیٹیلائٹس کا مقصد خلا میں جوڑنے اور الگ کرنے (ڈاکنگ اور اَن ڈاکنگ) کی تکنیک کا تجربہ کرنا ہے۔ اس میں کامیابی ملنے پر ہندوستان یہ کامیابی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن جائے گا۔ خلائی ایجنسی کے افسروں نے بتایا کہ اسرو کا راکیٹ پی ایس ایل وی، دو سیٹیلائٹس ایس ڈی ایکس-ایک اور ایس ڈی ایکس-دو کو 476 کیلومیٹر کے سرکلر آربٹ میں نصب کرے گا۔ اس کے بعد ان سیٹیلائٹس کے توسط سے ‘اسپیس ڈاکنگ ایکسپریمنٹ (اسپیڈیکس) جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔

مرکزی وزیر جتندر سنگھ نے اس سلسلے میں کہا “یہ مشن ہندوستان کو ان ملکوں کے گروپ میں شامل کرے گا جو خلا میں ڈاکنگ تکنیک کو کامیابی سے استعمال میں لا چکے ہیں۔ یہ مشن ہندوستان کے مستقبل کی کوششوں کے لیے اہم قدم ثابت ہوں گے۔ جس میں زمین پر چاند سے چٹانیں اور مٹی لانا، مجوزہ ہندوستانی خلائی اسٹیشن اور چاند کی سطح پر ایک خلائی مسافر کو اتارنا شامل ہے۔ اب تک صرف امریکہ، روس اور چین نے ہی خلا میں ڈاکنگ تکنیک میں مہارت حاصل کی ہے۔”

اسرو کے ایک افسر نے کہا کہ اسپیڈیکس مشن کا اہم مقصد دو چھوٹے سیٹیلائٹس (ایس ڈی ایکس 01 اور ایس ڈی ایکس 02) کی ڈاکنگ اور اَن ڈاکنگ کی تکنیک کا تجربہ کرنا ہے جو لو ارتھ آربٹ میں ایک ساتھ جڑیں گے۔ مشن کا دوسرا ہدف یہ ثابت کرنا ہے کہ ڈاک کیے گئے ایک سیٹیلائٹ کے بیچ بجلی کی منتقلی کیسے کی جا سکتی ہے۔ یہ تکنیک خلا میں روبوٹکس، ڈاکنگ سے الگ ہونے کے بعد خلائی جہاز کے مجموعی کنٹرول اور پیلوڈ آپریشن کے لیے ضروری ہے۔

واضح ہو کہ ایس ڈی ایکس 01 سیٹیلائٹ ہائی ریزولیوشن کیمرہ (ایچ آر سی) سے مزین ہے۔ وہیں ایس ڈی ایکس 02 میں دو پیلوڈ منیسچر ملٹی اسپیکٹرل پیلوڈ اور ریڈیشن مانیٹر (ریڈمان) ہے۔ اسرو نے کہا ہے کہ یہ پیلوڈ ہائی ریزولیوشن والی تصویریں، قدرتی وسائل کی نگرانی، پودوں کا مطالعہ اور مدار میں تابکاری کا ماحول پیمائش فراہم کرے گا جو مزید مشنوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *