چھپرا: بہار میں سارن ضلع کے گدکھا تھانہ علاقے میں سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ ٹہل ٹولہ گاؤں کے رہنے والے ہریندر رائے کا بیٹا رنجیت کمار (40) اتوار کی رات دیر گئے بازار سے موٹر سائیکل پر گھر لوٹ رہا تھا۔
اس دوران مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر ڈرائیور نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس میں رنجیت کمار کی موت ہوگئی ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔