[]
مشہور و معروف طبلہ نواز ذاکر حسین 73 سال کی عمر میں دل کی بیماری کے باعث انتقال کر گئے۔
اتوار، 15 دسمبر کو، ذاکر حسین کو دل کی تکلیف کی وجہ سے سان فرانسسکو کے ایک ہاسپٹل کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔ ان کے دوست اور بانسری نواز راکیش چوراسیہ نے یہ اطلاع دی۔
حسین کی منیجر، نرملا بچانی نے بتایا کہ وہ بلڈ پریشر سے متعلق مسائل کا بھی سامنا کر رہے تھے۔ زاکر حسین، جو امریکہ میں مقیم تھے، نے طبلہ کو عالمی شہرت دی۔ وہ حال ہی میں ایک ہی رات میں تین گریمی ایوارڈز جیتنے والے پہلے بھارتی موسیقار بنے تھے۔
1951 میں ممبئی میں پیدا ہونے والے حسین، طبلہ کے لیجنڈ اللہ رکھا کے بیٹے تھے۔ انہیں کم عمری میں ہی موسیقی سے لگاؤ تھا اور 12 سال کی عمر میں ہی کنسرٹس میں پرفارم کرنے لگے تھے۔
اپنے کیریئر کے دوران، انہوں نے دی بیٹلز سمیت عالمی موسیقاروں کے ساتھ کام کیا اور کلاسیکل اور جدید موسیقی میں نمایاں مقام حاصل کیا۔
ذاکر حسین کو ان کے موسیقی میں شاندار کردار کے لیے پدم شری اور سنگیت ناٹک اکادمی جیسے بڑے اعزازات سے نوازا گیا۔
ذاکر حسین ایک روایتی طبقہ میں پیدا ہوئے ۔انھوں نے ماہم میں سینٹ مائیکل ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی اور سینٹ زائویر سے گریجویشن کی۔حسین ایک عجیب وغریب صلاحیت رکھنے والا بچہ تھا۔ ان کے والد نے انھیں تین سال کی عمر میں پکھواج سکھایا۔ ذاکر کے والد اللہ رکھا رویتی طبلہ بجانے والے تھے
جو پنجاب باج کے طور پر مشہور تھا۔ شمالی ہندوستان طبلہ کی چھ مرکزی روایتوں میں سے ایک ہے جبکہ دیگر دہلی، بینار، اجرارا، فرخ آباد اور لکھنؤ ہیں۔ وہ گیارہ سال کی عمر سے مختلف مقامات کا سفر کرتے رہے ۔ انھوں نے 1969ء میں ریاست ہائے متحدہ امریکا میں پی ایچ ڈی کے لیے سفر کیا۔
موسیقی میں ڈاکٹریٹ حاصل کرنے کے بعد انھوں نے بین الاقوامی سطح پر اپنے کیرئیر کو شروع کر دیا جس میں ایک سال کے اندر 150 کنسرٹ کی تاریخیں شامل ہیں