سمرن شیخ ڈبلیو پی ایل کی نیلامی میں سب سے مہنگی کھلاڑی

[]

بنگلورو: ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) 2025 کی اتوار کو منی نیلامی میں لیگ اسپنر سمرن شیخ کو ممبئی انڈینس نے دن کی سب سے زیادہ بولی میں 1.90 کروڑ روپے میں خریدا۔

سمرن کا یہ انتخاب ٹی 20 کرکٹ میں ان کی گیم چینجر کے کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی تمل ناڈو کی 16 سالہ جی کملینی کو 1.60 کروڑ میں خریدا ۔ انکیپد میں کملینی کے لیے سب سے بڑی بولی لگی۔

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈینڈرا ڈوٹن کو گجرات جائنٹس نے 1.70 کروڑ روپے میں خریدا۔ ڈوٹن نے حال ہی میں آئی سی سی خواتین کے ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ورلڈ کپ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک رن کے عوض چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 167.3 کے اسٹرائیک ریٹ سے 82 رن بھی بنائے تھے۔

نامور ہندستانی کھلاڑی اسنیہ رانا اور پونم یادو کو نیلامی کے ابتدائی مرحلے میں خریدار نہیں ملے۔اس دوران رائل چیلنجرز بنگلور نے پریما راوت کو 1.2 کروڑ میں خریدا اور دہلی کیپٹلس نے این۔ چرانی کو 55 لاکھ روپے میں خریدا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *