[]
شاملی کے محلہ رہائشی ایک خاندان کے 3 افراد کو پاکستان کی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کی اطلاع ملنے پر پولیس انتظامیہ کی ٹیم انہیں لینے کے لئے امرتسر کے واہگہ بارڈر روانہ ہو گئی۔
شاملی شہر کے محلہ نوکواں روڈ کے رہائشی ایک خاندان کے تین افراد کو پاکستان کی جیل سے رہا کر دیا گیا۔ پاکستانی جیل سے ان کی رہائی کی اطلاع ملنے پر پولیس انتظامیہ کی ٹیم انہیں لینے کے لئے امرتسر کے واہگہ بارڈر روانہ ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق شہر کے محلہ نوکوان روڈ کے رہائشی نفیس، اپنی بیوی آمنہ اور بیٹا کلیم پاکستان گھومنے کے لئے گئے تھے، جہاں مشتبہ سرگرمیوں کے سبب انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ تینوں افراد گزشتہ 14 ماہ سے پاکستانی جیل میں قید تھے اور جرم ثابت نہ ہونے کی بنا پر انہیں رہا کر دیا گیا۔
ان کی رہائی کی اطلاع موصول ہونے پر اون کے نائب تحصیلدار سچن ورما اور شہر کوتوالی سے سب انسپکٹر آکاش انہیں واہگہ بارڈر سے لینے کے لیے روانہ ہو گئے۔ کوتوالی کے انچارج انسپکٹر سنجیو بھٹناگر نے بتایا کہ پاکستان کی جیل سے ایک خاندان کے تین افراد کی رہائی کی اطلاع ملی ہے۔ افسران کی ہدایت پر سب انسپکٹر کو انتظامی افسر کے ساتھ بھیج دیا گیا ہے۔
آس پاس کے لوگوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2022 میں نفیس اپنی اہلیہ آمنہ اور بیٹے کلیم کے ساتھ رشتہ داروں سے ملنے کے لئے پاکستان گیا تھا۔ وہاں وہ کسی معاملے میں گرفتار ہو گیا۔ اب وہ پاکستان کی جیل سے رہا ہو چکے ہیں۔ ڈی ایم رویندر سنگھ نے بھی پاکستان کی جیل سے تین لوگوں کی رہائی کی تصدیق کی ہے۔
Published: 13 Aug 2023, 4:11 PM