جولانی کے چہرے سے نقاب اتر گیا، علویوں کی پرتشدد گرفتاریاں شروع!

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المعلومہ نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شامی ذرائع نے بتایا کہ تحریر الشام کی قیادت میں الجولانی سے وابستہ عناصر نے ملک کے چھ شہروں میں علویوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں شروع کر دی ہیں۔

اب تک القرادحہ، لاذقیہ اور طرطوس میں 120 سے زائد افراد گرفتار کئے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تکفیری عناصر نے شام کی 50 سے زائد اہم شخصیات  کی جائیدادیں بھی ضبط کر لی ہیں۔

شامی ذرائع نے مزید کہا کہ شام میں علویوں کے خلاف حملوں نے الجولانی کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالتے وقت کئے گئے ابتدائی وعدوں کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

جولانی نے اپنا حلیہ اور لباس بدل کر، خود کو داعش کے خیالات سے دور ایک دانشور شخص ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ شام میں کسی خاص گروہ یا قبیلے کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔

تاہم شامی ذرائع نے بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی اور نسلی وجوہات کی بنا پر بے شمار گرفتاریوں سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *