کھدائی کی زیادہ بات ہونے سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرہ:اکھلیش یادو

[]

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ کھودائی کی زیادہ باتوں سے ملک کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خطرہ ہوسکتا ہے۔

یادو نے ہفتہ کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی)سماجی انصاف اور دلتوں،پچھڑوں، اقلیتوں، کسانوں کو ان کا حق اور احترام دلانے کے لئے کام کررہی ہے جبکہ بی جے پی کے لوگ نفرت پھیلانے کی سیاست کرتے ہیں۔ جو لوگ ملک میں جگہ جگہ کھودائی کی بات کررہے ہیں۔

 یہ سب ایک دن ملک کی ہم آہنگی کھو دیں گے۔ اگر ہر جگہ کھودائی ہوگی تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔ اگر ترقی یافتہ ہندوستان بنانا ہے تو بہت چیزوں پر کام کرنا ہوگا۔ سب کا احترام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا’پی ڈی اے جنتا مضبوط اور متحد ہوگا۔ بی جےپی اتنی ہی زیادہ فرقہ وارانہ سیاست کرے گی۔ ہم نے پی ڈی اے کو متحد کر کے سال 2024 کے الیکشن میں بی جے پی کو ہرایا ہے۔

ہمارے کارکنان نے بوتھ سطح پر محنت کی ہے۔ بی جے پی سے زمین پر لڑنا ہوگا۔ سال 2027 کے اسمبلی الیکشن میں عوام سال 2024 سے بھی بہتر نتائج دیں گے۔

یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی لڑائی بی جے پی کی فرقہ وارانہ نفرت اور تفریق کی سیاست سے ہے۔ جو بی جے پی کو ہرائے گا ہم اس کے ساتھ ہیں۔ بی جےپی ترقی کی بات نہیں کرتی ہے۔ وزیر اعظم نے دس سال پہلے گنگا صفائی کا وعدہ کیا تھا ۔ لیکن آج بھی گنگا صاف نہیں ہوئی۔ ندیوں کے نالے آج بھی گنگا میں جارہے ہیں۔

 کانپور،قنوج سمیت تمام جگہ نالے گنگا میں جارہے ہیں۔ بی جے پی اپنے وعدوں کا ذکر نہیں کررہی ہے۔ وزیر اعظم جس ایکسپریس وے پر ہرکولیس جہاز سے اتر ے تھے وہ ایکسپریس وے سماج وادی پارٹی(ایس پی) حکومت نے ڈیزائن کیا ہے۔

سماج وادی حکومت نے ایکسپریس وے بنایا۔ لکھنؤ، کانپور، آگرہ، نوئیڈا کی میٹرو سماج وادی حکومت کی دین ہے۔ سماج وادی حکومت نے لکھنؤ میں گومتی ندی پر ریور فرنٹ بنایا۔ گومتی ندی صاف رہے اس کے لئے نالوں کو روکا۔ ندیوں کی صفائی کے لئے ایک ماڈل بنایا لیکن بی جے پی حکومت نے اس کام کو نہیں پورا ہونے دیا۔ گومتی ریور فرنٹ گجرات کے سابر متی ریورفرنٹ سے بہتر بنا ہے۔ اس لئے بی جے پی کو دقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جےپی نے ضمنی الیکشن میں پولیس اور اقتدار کا غلط استعمال کیا۔ آئین میں جمہوریت میں سبھی کو ووٹ کا حق ملا ہے۔ بی جے پی نے ووٹ ڈالنے سے روکا۔

 پولیس نے بی جے پی کے لئے ووٹ ڈالے اور پولیس نے بی جے پی کو جتایا۔ پولیس کے ایک افسر نے خواتین کو ریلوالور دکھا کر ڈرایا، ووٹ ڈالنےسے روکا۔ سماج وادی پارٹی نےا لیکشن کمیشن میں تین سو سے زیادہ شکایت کی۔

یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی ہمیشہ سے ای وی ایم کے خلاف ہے۔ ہم ای وی ایم سے الیکشن جیت کر ای وی ایم کو ہٹائیں گے۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں ای وی ایم سے الیکشن نہیں ہوتا ہے۔ جرمنی سمیت کئی ممالک میں ای وی ایم سے ووٹنگ غیر قانونی ہے۔ ای وی ایم سے ووٹنگ سے پتہ چل جاتا ہے کہاں کسے ووٹ ملا ۔ اس سے دشمنیا بڑھ رہی ہیں۔ ووٹنگ خفیہ ہوتی ہے۔ سیکریٹ ووٹنگ بیلٹ سے ہی ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سماج کو ذاتیوں میں نہیں تقسیم کیا۔ ہم تو محروم اور استحصال زدہ طبقات کو ان کا حق دلانے کی لڑائی لڑرہے ہیں۔سماج کو ذاتیوں میں رشی۔منو نے بانٹا ہے۔ میں جوڑنے کی سماجی انصاف دلانے کا کام کررہا ہوں۔ میرے وزیر اعلی عہدے سے ہٹنے کے بعد بی جے پی نے وزیر اعلی آواس گنگا جل سے کیوں دھلوایا تھا۔ مندر سے جانے کے بعد مندر کیوں دھلوایا تھا۔

اکھلیش یادو نے کہا کہ لوک سبھا ایوان چلنا چاہئے۔ حکومت کو چلنا چاہئے۔ ایوان چلے گا تبھی سبھی مسائل اور مسائل پر بحث ہوگی۔ ہمارے لئے سنبھل پر بحث ہونا اولین ترجیح تھی۔ کیا کوئی تصور کرسکتا ہے کہ سروے کے بہانے ماحول اتنا خراب کر دیا جائے گا۔

سنبھل میں واقعہ انتظامیہ کے افسران نے کرایا۔ وہاں انتظامیہ کی ناکامی ہے۔ جب کبھی سنبھل کے واقعہ کی جانچ ہوگی۔ عدالت کا فیصلہ آئے گا تو افسر ہی خاطی پائے جائیں گے۔سنبھل میں سب کچھ افسران کا کرایا ہوا ہے۔جو جانیں گئی ہیں اس کے لئے افسر ہی ذمہ دار ہیں۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *