[]
حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ میں عنقریب میگا ڈی ایس سی کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارکا نے کہاکہ جلد ہی 6ہزار اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے میگاڈی ایس سی منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے ریاست کے ہاسٹلس کی صورتحال کاجائزہ لینے اورتفصیلات حاصل کرنے کیلئے منعقدہ ایک روزہ پروگرام کے حصہ کے طورپرکھمم ضلع کے مدھیرا،بوناکل میں ویلفیرگروکل اسکول کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ہی 6ہزارعہدوں کو پُرکرنے کیلئے اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔انہوں نے الزام لگایا
کہ سابق حکومت کے دور میں پانچ برس میں ایک مرتبہ بھی ہاسٹل کے طلبہ کے لئے ڈائٹ اورکاسمیٹک چارجس میں اضافہ نہیں کیاگیاتھاتاہم ریاست میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد ڈائٹ اورکاسمیٹک چارجس میں 40فیصد کا اضافہ کیاگیا۔