تیندوے کے حملہ میں خاتون شدید زخمی – تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں واقعہ

[]

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ایک بار پھر تیندوے کے حملہ کا واقعہ پیش آیا ہے بازار ہتنور منڈل کے ڈیڈرا گاؤں میں ایک خاتون پر تیندوے نے اس وقت حملہ کیا جب وہ کھلے میں رفع حاجت کے لئے گئی تھی

 

۔تیندوے کے حملے کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔ مقامی لوگوں نے متاثرہ خاتون کو دیکھا اور فوری طور پر علاج کے لیے عادل آباد ریمس اسپتال منتقل کیا۔ زخمی خاتون کی شناخت بھیمابائی کے طور پر ہوئی ہے اور اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس سے ان کے خاندان میں تشویش پائی جاتی ہے۔

 

حال ہی میں، آصف آباد ضلع میں ایک نوجوان لڑکی پر شیر نے حملہ کیا تھا، جس میں اس کی موت واقع ہوئی تھی۔ کاغذ نگر منڈل کے قریب ایک گاؤں میں، یہ واقعہ پیش آیا جب خاتون کپاس کے کھیت میں کام کر رہی تھی۔ شیر نے پیچھے سے حملہ کیا،

 

اور دیگر مزدوروں کے چیخنے پر وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔ متاثرہ خاتون کو اسپتال لے جایا گیا لیکن شدید زخموں کی وجہ سے وہ راستے میں ہی دم توڑ گئیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *