[]
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو نئی دہلی کے اپولو ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہاسپٹل کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حالت “مستحکم” ہے، اور انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
96 سالہ اڈوانی نیورولوجی ڈپارٹمنٹ کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر وینیت سوری کی دیکھ بھال میں ہیں۔ سابق نائب وزیر اعظم کو دو دن پہلے ہاسپٹل لایا گیا تھا۔ وہ اس سال کے اوائل میں بھی اسی ہاسپٹل میں داخل ہوئے تھے
تاہم، اس بار ہاسپٹل میں داخل ہونے کی وجہ کا انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔