ٹالی ووڈ اداکار موہن بابو کے خلاف اقدام قتل کا کیس درج

[]

حیدرآباد: پولیس نے ٹالی ووڈ کے معمر اداکار موہن بابو کے خلاف اقدام قتل کا کیس درج کرلیا ہے۔ ان پر حالیہ دنوں اپنے مکان میں ٹی وی کے ایک رپورٹر پر حملہ کرنے کا الزام ہے۔ رچہ کنڈا پولیس نے قبل ازیں موہن بابو کے خلاف بی این ایس کی دفعہ118(1) (خطرناک ہتھیار یا شئے سے زخمی کرنے) کے تحت کیس درج کیا تھااب پولیس نے اس میں دفعہ109 (اقدام قتل) کا اضافہ کیا ہے۔

 پولیس نے کہا کہ قانونی رائے حاصل کرنے کے بعد پہاڑی شریف پولیس اسٹیشن میں موہن بابو کے خلاف درج ایف آئی آر میں دفعہ 109 کا اضافہ کیا گیا۔ تلنگانہ نیوز چانل ٹی وی9 کے رپورٹر ایم ستیہ نارائنہ کی شکایت پر پولیس نے اداکار کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

موہن بابو نے ٹی وی رپورٹر پر اس وقت حملہ کیا کہ جب وہ (رپورٹر) باپ اور بیٹے منچو منوج کے درمیان تنازعہ کے کوریج کیلئے جل پلی میں واقع اداکار کے مکان میں گئے تھے۔ صحافیوں نے چہارشنبہ کے روز احتجاج کرتے ہوئے سینئر اداکار کے خلاف اقدام قتل کا کیس درج کرنے اور موہن بابو سے جو سابق ایم پی بھی ہیں، معذرت خواہی کا مطالبہ کیا تھا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *