جیل میں مقید کسان کو ہتھکڑی کے ساتھ ہاسپٹل منتقل کرنے کا واقعہ – چیف منسٹر ریونت ریڈی برہم تحقیقات کی دی ہدایت

[]

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی کے علاقے لگچرلا سے تعلق رکھنے والے کسان ہیریا نائیک اور دیگر کسانوں کو حکام پر حملے کا الزام لگا کر گرفتار کیا گیا تھا اور جیل بھیج دیا گیا تھا۔

 

جمعرات کو ہیریا نائیک کو سینہ میں تکلیف ہونے کے بعد جیل حکام نے انہیں ہتھکڑیوں سمیت سنگاریڈی کے سرکاری اسپتال منتقل کیا، جہاں ان کا معائنہ کیا گیا۔ ہتھکڑی پہنا کر ہیریا نوئیک کو ہاسپٹل منتقل کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن قائدین نے سخت اعتراض  کیا اور پولیس کی اس حرکت کو غیر اخلاقی قرار دیا۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے سنگاریڈی جیل سے کسان ہیریا نائیک کو اسپتال منتقل کیے جانے کے دوران ہتھکڑیاں پہنانے کے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے سوال کیا کہ ایک بیمار کسان کو اسپتال لے جاتے وقت ہتھکڑیاں پہنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟

 

انہوں نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیا اور اعلیٰ حکام سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کی۔

 

چیف منسٹر نے واضح کیا کہ عوامی حکومت ایسی غیر انسانی حرکتوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو کسان ہیریا نائیک کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *