فیفا نے 2034 فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سعودی عرب کو دینے کی تصدیق کر دی

[]

فیفا کے صدر گیانی انفن ٹینو نے ریاض میں منعقدہ تقریب کے دوران اس فیصلے کا اعلان کیا۔ 2030 کے ورلڈ کپ کی میزبانی اسپین، پرتگال، مراکش، ارجنٹائن، پیراگوئے اور یوراگوئے کریں گے، جس میں کل 104 میچ کھیلے جائیں گے۔

سعودی عرب کے لیے یہ میزبانی وژن 2030 کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ اس ایونٹ کے لیے سعودی عرب کو 15 اسٹیڈیم تعمیر یا اپ گریڈ کرنے ہوں گے اور ہوٹلوں و ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی تشکیل کرنی ہوگی۔ نیوم میں ایک منفرد اسٹیڈیم بھی تعمیر ہوگا، جو زمین سے 350 میٹر بلند ہوگا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *