، آیۃ اللہ سید عقیل الغروی صاحب کی والدہ کی تدفین عمل میں آئی

  ،مرحومہ سیدہ اختری بیگم باقری بنت سید مہدی حسین باقری، جو کہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید ذوالقدر رضوی، مرحوم علامہ سید ذیشان ہدایتی، اور آیۃ اللہ سید عقیل الغروی صاحب کی والدہ تھیں،

یکم جنوری 2025 کو لندن میں انتقال فرما گئیں۔ مرحومہ معلمہ اور ذاکرہ امام حسین علیہ السلام تھیں، ان کی وفات سے لے کر تدفین تک ان کی ایصال ثواب کی مجالس باب المراد سینٹر لندن میں مسلسل منعقد ہوئیں۔

مرحومہ کی نماز جنازہ 7 جنوری 2025 کو امام بارگاہ اسٹین مور میں بعد از نماز ظہرین حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید ہاشم موسوی (نمائندہ مقام معظم رہبری) نے پڑھائی۔

نماز جنازہ میں علماء، ذاکرین اور مومنین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت فرمائی
جن میں
حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد حسن معروفی (نائب صدر مجلس علماء شیعہ یورپ)

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا جعفر علی نجم

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی رضا رضوی (صدر مجلس علماء شیعہ یورپ)

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر رضوی

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام حسین عدیل (مجلس علماء امامیہ اور صدر ہدایت ٹیلیویژن)

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد رضوی

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی عباس ملک نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد تدفین کارپینڈرز پارک قبرستان میں ہوئی۔ تدفین کے دوران حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید علی رضا رضوی صاحب نے مصائب پڑھے۔

بعد از تدفین مرحومہ کی ایصال ثواب کی مجلس باب المراد سینٹر میں منعقد ہوئی، جس سے حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا محمد حسن معروفی صاحب نے خطاب فرمایا۔
اس مجلس میں بھی ممتاز علماء کرام نے شرکت کی، جن میں حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا مرزا محمد جواد صاحب
، حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شیخ عبداللہ فریدی فر صاحب اور حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید محمد رضوی صاحب شامل تھے۔

مرحومہ کی شخصیت اور ان کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر مجلس میں ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی اور امام حسین علیہ السلام کی یاد تازہ کی گئی۔
ان کی خدمات اور عقیدت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
پروردگارِ عالم سے دعا ہے کہ مرحومہ کی روح کو بلندیاں عطا کرے اور اہل خانہ و متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *