[]
حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے اوپل علاقے میں ایک معمر جوڑے نے اجتماعی طور پر خودکشی کر لی۔ مرنے والوں کی شناخت 60 سالہ شاستری اور ان کی بیوی 54 سالہ جگدیشوری کے طور پر کی گئی ہے۔
وہ دونوں سری سائی نگر کالونی اوپل میں مقیم تھے، ان کا بیٹا کوکا پیٹ میں رہتے ہوئے ملازمت کرتا ہے۔ بیٹے کی جانب سے فون کرنے پر انہوں نے بات نہیں کی جس پر اسے شبہ ہوا اور اس نے پڑوسیوں کو اطلاع دی کل جب پولیس اور مقامی افراد ان کے گھر پہنچے تو معمر جوڑے کے گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا ۔دروازہ توڑ کر دیکھنے پر ان دونوں کی نعشیں مسخ شدہ حالت میں پائی گئیں۔
شبہ کیا جاتا ہے کہ اس جوڑے نے نامعلوم گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ واقعہ تقریباً چار تک پانچ دن قبل پیش آیا کیونکہ نعشیں انتہائی مسخ شدہ حالت میں تھی۔ انتہائی اقدم کی وجہ یہ سمجھی جا رہی ہے کہ یہ
معمر جوڑا خرابی صحت سے پریشان تھا مزید تحقیقات جاری ہے۔