17 سال پہلے قتل کیا گیا شخص زندہ پایا گیا، چچا اور بھائیوں نےجیل کی سزا تک کاٹ لی (ویڈیو)

نئی دہلی: ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک شخص جھانسی میں زندہ پایا گیا جس کی 17 سال پہلے موت ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ گمشدہ شخص کے چچا اور بھائیوں نے اس کے قتل کے الزام میں جیل کی سزا تک کاٹ لی ہے۔

چچا کا دیہانت ہوچکا ہے جبکہ تینوں بھائی ضمانت پر رہا ہیں۔ زندگی اور موت کا یہ پُراسرار کیس اس وقت منظرعام پر آیا جب جھانسی پولیس کو ایک شخص کے بارے میں پتا چلا، جسے بہار پولیس کے ریکارڈ میں مردہ درج کیا گیا تھا۔

6 جنوری کو پٹرولنگ کے دوران جھانسی پولیس نے ایک شخص کو دیکھا۔ پوچھ تاچھ پر پولیس والوں کو پتا چلا کہ یہ شخص 6 ماہ سے گاؤں میں مقیم ہے۔

اُس کی شناخت بہار کے دیوریا کے ساکن 50 سالہ ناتھونی پال کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ یہ شخص تنہا رہتا ہے اور حال ہی میں جھانسی منتقل ہوا ہے۔ اس نے بتایا کہ جب میں چھوٹا تھا تو میرے والدین گزر گئے۔ بہت عرصہ پہلے میری بیوی نے بھی مجھے چھوڑ دیا۔

گزشتہ 16 سال سے میں بہار اپنے گھر نہیں گیا۔ یہ کیس 2009 یا اس سے پہلے کا ہے جب ناتھونی پال اپنے گھر سے لاپتا ہوگیا تھا۔ پال کے ماموں نے اس کے چچا اور دیگر 4 بھائیوں کے خلاف اسے ہلاک کرنے اور زمین ہڑپ لینے کا کیس درج کرایا تھا۔ پال کو بہار پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔





[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *